سلمان مسلسل تیسرے سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار

نئی دہلی﴿یواین آئی﴾مشہور اداکار سلمان خان مسلسل تیسرے سال بھی فوربس کی فہرست میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار شمار کئے گئے ۔‘فوربس انڈیا سیلی بریٹیز100’کے سب سے امیر سیلی بریٹیز کی فہرست میں 253.25کروڑ روپے کی سالانہ کمائی کرنے کے ساتھ سلمان پہلے پائیدان پر رہے ۔انہوں نے اپنی فلموں ،ٹی وی پروگراموں اور اشتہارات کے ذریعہ یہ کمائی کی ہے ۔اس فہرست کے 100سیلی بریٹیز کی کل آمدنی14،3کروڑ روپے ہے جس میں تقریباً 253.25کروڑ روپے کمانے والے اکیلے سلمان ہیں۔اس فہرست میں دوسرا نمبر انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے حاصل کیا ہے ۔ان کی سالانہ کمائی 228.09کروڑ روپے ہے جو گزشتہ سال کی آمدنی کے مقابلے 116.53فیصد زیادہ ہے ۔تیسرے پائیدان پر اکشے کمار ہیں جن کی سالانہ کمائی 185کروڑ روپے ہے ۔جبکہ شاہ رخ خان کیلئے یہ سال اچھا نہیں رہا ۔ان کی یکم اکتوبر 2017سے 30ستمبر 2018تک کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی اور اس دوران انہوں نے محض 56کروڑ روپے کی کمائی کی ،جس وجہ سے وہ اس فہرست سے دوسرے نمبر سے نکل کر 17ویں نمبر پر آگئے ہیں۔فوربس انڈیا سیلی بریٹیز 100لسٹ کو سیلی بریٹیز کی یکم اکتوبر 2017سے 30ستمبر 2018تک کی کمائی کو بنیاد بنایا گیا ہے ۔شاہ رخ کی کمائی میں 33فیصد کی کمی درج کی گئی۔دیپیکا پدوکون اس فہرست میں چوتھے نمبر پر رہیں ۔ان کی اس سال کی کمائی 112.8کروڑ روپے رہی جس میں سب سے بڑا حصہ ان کی متنازعہ فلم پدماوت کا رہا۔پچھلے سال 68کروڑ روپے کی کمائی کے ساتھ ساتوٰیں مقام پر رہیں پرینکا چوپڑا اس سال صرف 18کروڑ کی کمائی کی وجہ سے 49ویں پائیدان پر ہیں۔اس سال فہرست میں خواتین کی کل تعداد بھی گزشتہ سال کے 21کے مقابلے 18ہی رہ گئی ہے ۔اس فہرست میں پانچویں مقام پر بھارتیہ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ کھلاڑی مہیندر سنگھ دھونی ہیں جن کی سالانہ کمائی 101.77کروڑ روپے ہے جبکہ گزشتہ سال ان کی کمائی 63.77کروڑ روپے تھی۔
چھٹے مقام پر عامر خان ہیں جنہوں نے اس سال 97.50کروڑ روپے کی کمائی کرکے اس فہرست میں جگہ بنائی ہے ۔گزشتہ سال ان کی کمائی صرف 68.75کروڑ روپے تھی۔جبکہ مشہور اداکار امیتابھ بچن نے 96کروڑ روپے کی کمائی کے ساتھ ساتواں مقام حاصل کیا ہے ۔آٹھویں نمبر پر رہے رنویر سنگھ کی کل کمائی 84.67کروڑ روپے رہی جبکہ نویں نمبرپررہے سابق کرکٹ کھلاڑی سچن تینڈولکر کی سالانہ کمائی 80کروڑ روپے ہے ۔اس فہرست میں 10واں نمبر اداکار اجے دیوگن نے حاصل کیا اور ان کی سالانہ کمائی 74.50کروڑ روپے ہے ۔اس فہرست جنوبی ہندوستان کے 15سیلی بریٹیز نے جگہ بنائی ہے جن میں تمل اور تیلگو فلم انڈسٹری اور کیرالہ کا ایک سیلی بریٹی شامل ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں