نئے سال پر پرواز کے دوران مسافروں کو انٹرنیٹ کا تحفہ مل سکتا ہے

نئی دہلی﴿یو این آئی﴾ ہوائی جہاز مسافروں کو نئے سال پر پرواز کے دوران انٹرنیٹ کنکٹ وٹی کا تحفہ مل سکتا ہے ۔وزیر مواصلات منوج سنہا نے کل یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ پرواز کے دوران انٹرنیٹ کنکٹی وٹی کے ضابطے کے مسودے کو مواصلات محکمہ نے حتمی شکل دے دی ہے ۔اب اسے وزارت قانون کے پاس بھیجا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت قانون کی تجاویز اور ترامیم کے ساتھ 10دنوں میں مسودہ واپس آنے کی امید ہے ۔مسٹر سنہا نے بتایا کہ 2019کے آغاز میں قوانین کو حتمی شکل دے کر نوٹی فائی کرنے کا امکان ہے ۔قابل ذکر ہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں طیارے میں پرواز کے دوران انٹرنیٹ خدمات کی اجازت ہے ، لیکن ہندوستانی فضائیہ کے شعبے میں کسی بھی مقامی یا غیر ملکی طیارہ کمپنی کی پرواز میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔گزشتہ تقریباً دو برسوں کے دوران شہری ہوا بازی کی وزارت اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں وزارت داخلہ نے اس کی اجازت دے دی ہے ، لیکن جب تک ضابطے نوٹی فائی نہیں ہوتے سروس شروع نہیں ہو پائے گی۔ اس کے لئے سیکورٹی کے نقطہ نظر سے تمام احتیاطی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن میں سرور ہندوستان میں رکھنے جیسی شرائط شامل ہیں۔ قوانین کے نوٹی فائی ہونے کے بعد ٹیلی کمیونی کیشن سروس فراہم کرنے والی کمپنی کو اس کے لئے لائسنس حاصل کرنا ضروری ہوگا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں