غزنی میں چھاپہ مار کاروائیاں  72طالبان جنگجوئوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

غزنی ﴿یو این آئی﴾ مشرقی صوبہ غزنی کے تین اضلاع میں چھاپہ ماری کے دوران افغانستان سکیورٹی فورسز نے 72طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ۔ یہ اطلاع ایک سرکاری عیدیدار نے دی ہے ۔منگل کو افغانستان ٹائمز کے ایک رپورٹ کے مطابق صوبائی گورنر کے ترجمان محمد عارف نوری نے کہاکہ افغان اور بیرونی افواج نے پیر کی دیر رات ناوا، گیلان اور کھوگیانی اضلاع میں ہوائی اور زمینی کاراوئی کی، جس میں بڑی تعداد میں طالبان مارے گئے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران ضلع ناوا میں 20جنگجو اور ضلع گیلان میں 40جنگجو ہلاک ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ رات میں ہوئے حملے کے دوران باغیوں کے بہت سے ہتھیار، 5موٹر سائیکلیں اور تین گاڑیاں تباہ کر دی گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی فورسیز کے ہوائی حملے میں ضلع کھگیانی کے کھادی علاقے میں 12عسکریت پسند مارے گئے ۔طالبان نے ہوائی حملے کی تصدیق کی ہے مگر ہلاکتوں کی تعداد کو مسترد کر دیا ہے ۔ ان کے مطابق محض 9طالبان جنگجو ہلاک ہو ئے ہیں۔ دریں اثنائ صوبہ قندھار میں منگل کے روز ایک بارودی سرنگ دھماکے میں دو پولس اہلکاروں کی موت ہوگئی اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں