ٹی 20میچ میں ڈائون ٹائون نے ایڈمنسٹریشن الیون کو ہرادیا نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے مزید مقابلے کرانے کا اعلان

سرینگر/ سٹاف رپورٹر/ شیر کشمیر کرکٹ سٹیڈیم میںکھیلے گئے ٹی 20 کرکٹ میچ میں ڈائون ٹائون الیون نے ایڈمنسٹریشن الیون کو 82رنز سے ہرادیا۔ ڈائون ٹائون الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اووروں میں 6وکٹوں کے نقصان پر 164 رن بنائے ۔جبکہ ایڈمنسٹریشن الیون 16.1اووروں میںمحض 82رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ایس ایس پی اسماعیل امتیاز پرے ایڈمنسٹریشن الیون کی قیادت کررہے ہیں جبکہ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر سید عابد رشید ڈائون ٹائون ٹیم کی طرف سے کھیل رہے تھے ۔ اختتامی تقریب پر بشیر احمد جوائنٹ ڈایریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔اس موقع پر ڈائون ٹائون الیون کی طرف سے 5کلبوں بابا آدم کرکٹ کلب ،اسلامیہ کالج ،ایف سی سی حول، زہرہ ٹائیگرس راجوری کدل اورنیو سٹائل کرکٹ کلب تیر گری پورہ کے کھلاڑیوںمیںسپورٹس کٹس تقسیم کئے ۔اس موقع پر بتایاگیا کہ میچ کا مقصد انتظامیہ اورنوجوانوں کے درمیان تال میل کو مزید فروغ دینا ہے اس سلسلے میں آئندہ بھی شہر خاص میں نوجوانوں کیلئے کرکٹ ٹورنامنٹوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں