ذاکر موسیٰ کی پنجاب میں موجودگی کی رپورٹس کے بعد سیکورٹی متحرک

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ پنجاب میں کشمیری جنگجو ذاکر موسیٰ کی موجودگی کی خبروں سے کھلبلی مچ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیوں نے کہا ہے کہ کشمیری جنگجو ذاکر موسیٰ ، جو انصار غزوۃ الہند نامی تنظیم کا لیڈر ہے ، کو پنجاب کے فیروز پورہ ضلع میں دیکھا گیا ہے۔ ایجنسیوں کی ان رپورٹس کے بعد حکام نے فیروز پور اور بتھنڈا علاقوں میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کرلئے ہیں۔ اہم تنصیبات پر فورسز کے پہرے بٹھا دیئے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذاکر موسیٰ کو پگڈی باندھے ہوئے دیکھا گیا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام ریلوے سٹیشنوں پر چیکنگ کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے۔اس خبر سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں