وادی میں سردی کی شدید لہر برقرار

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ وادی کشمیر میں سردی کی شدید لہر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سرینگر میں درجہ حرارت منفی 2.6سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔جبکہ پہلگام اور گلمرگ میں بالترتیب منفی 4ڈگری اورمنفی 4.6ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ کی پیش گوئی کے مطابق آنے والے چوبیس گھنٹوں میں وادی میں بادل چھائے رہیں گے اور کہیں کہیں بارش ہوگی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ سردی لداخ خطے میں ہے ، لیہہ میں کل رات کا درجہ حرارت کم سے کم منفی 8.6ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں