اوڑی میں کنٹرول لائن پر فائرنگ اور گولہ باری

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ شمالی کشمیر کے اوڑی میں لائن آف کنٹرول پر آج رات کے دوران ہندو پاک افواج کے درمیان وقفہ وقفہ سے فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ جاری رہا۔ قابل ذکر ہے کہ یہاں گزشتہ روز پاکستانی رینجرس کی فائرنگ کے نتیجے میں دو فوجی جوان زخمی ہوگئے تھے ۔ اطلاعات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کنٹرول لائن پر وقفہ وقفہ سے فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ جاری رہا۔ذرایع کا کہنا ہے کہ پاکستانی رینجرس نے اوڑی کے کملا کوٹ علاقے میں بغیر کسی جواز کے بھارتی چوکیوں کو ہدف بناتے ہوئے فائرنگ اور گولہ باری کی۔بھارتی فورسز نے بھی اس کا جواب دیا اور طرفین کے درمیان وقفہ وقفہ سے فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ جاری رہا۔تاہم دونوں جانب سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ گزشتہ روز پاکستانی فائرنگ کے نتیجے میں راشٹریہ رائفلز کی 8ویں بٹالین سے وابستہ سپاہی دپو ویشوناتھ اور نائک ایم ولیم زخمی ہوگئے تھے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں