انڈونیشیا کے ساحلی علاقوں میں ایک بار پھر 6.6شدت کا زلزلہ

جکارتہ﴿یواین آئی﴾ انڈونیشیا کے ساحلی علاقوں میں ایک بار پھر 6.6شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے ساحلی علاقوں میں ایک بار پھر 6.6شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ شہر سے 175کلو میٹردور جبکہ زیر زمین گہرائی 60کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔انڈونیشیائی حکام کے مطابق ابتدائی طور پر کسی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی جبکہ سونامی کا بھی کوئی خطرہ نہیں، مقامی افراد کے مطابق زلزلہ کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے تاہم اب صورتحال بہتر ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دسمبر میں انڈونیشیا کے آبنائے سندا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد زلزلہ کے جھٹکے محسوس ہوئے اور زیر آب لینڈ سلائڈنگ سے سمندر میں تباہ کن سونامی رونما ہوئی جس سے پیدا ہونے والی دیو قامت اور خوفناک لہروں نے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی تھی، ہلاکت خیز سونامی کے نتیجے میں 429افراد ہلاک جبکہ 800سے زائد زخمی اور 159لاپتہ ہوگئے تھے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں