افغانستان میں سونے کی کان دھنسنے سے 40مزدور ہلاک

کابل﴿یو این آئی﴾ افغانستان کے بدخشان صوبے میں سونے کی کان دھنس جانے کے سبب کم از کم 40مزدوروں کی موت اور 10دیگر زخمی ہوگئے ۔ افسران نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ اٰفغانی پالیمنٹ کے رکن فوزیہ کوفی ایک بیان میں بتایا کہ بدخشان صوبے کے کوہستان میں اتوار کو سونے کی ایک کان دھنس گئی جس میں کم از کم 40مزدوروں کی موت ہوگئی اور 10دیگر زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں