برفیلی وادی گلمرگ میں یوتھ فیسٹول کا اہتمام سرمائی کھیلوں کے متعدد مقابلے منعقد ، سیاحوں کی بھاری تعداد میں شرکت

گلمرگ/محکمہ سیاحت اورفوج نے 10جنوری کو گلمرگ میں یوتھ فیسٹول کااہتمام کیا اس سلسلے میں فیسٹول کے دوران سرمائی کھیلوں کے دیگر مقابلوں کے علاوہ سنو سکوٹر ، اور وہیکل ریس کھیل شایقین کیلئے توجہ کا مرکز بنے رہے۔ اس کے علاوہ سکینگ اورسنومین کے مقابلے بھی منعقد کئے گئے جوکہ سرمائی کھیلوں کے اہم جُز ہیں۔ ان کھیلوں میں جموں وکشمیر ٹورازم ہائی ایٹچیوٹ ویلفئیر سکول اور انڈین انسٹی چیوٹ آف مونٹرنگ کا مرکزی رول رہا۔ ان کھیلوں کا افتتاح لیفٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ چیف جنرل آفیسر کمانڈنگ شمالی کمانڈ نے افتتاح کیا وہ مہمان خصوصی تھے اس موقعہ پر 15ویں کور کے کمانڈر میجر جنرل اے کے بھٹ کے علاوہ دیگر اعلیٰ فوجی اور سول حکام بھی موجود تھے جبکہ مقامی اورغیر ریاستی سیاحوں نے بھی ان کھیلوں کا مشاہدہ کیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں