ایشین فٹبال کپ :قطرنے لبنان کو 2-0سے مات دیدی

العین ،ابوظہبی ،شارجہ/ایشین فٹبال کپ میں قطر نے لبنان کو0-2،جاپان نے ترکمانستان کو -2-3اورازبکستان نے اومان کو1-2سے شکست دے دی۔گروپ ای کے میچ میں قطر کی طرف سے باسام ہاشم نے کھیل کے65ویں منٹ میں پہلا گو ل داغا ،المعیزعلی نے 79ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے سکور0-2کردیا جو لبنان کیخلاف میچ کا حتمی سکوربھی ثابت ہوا۔گروپ ایف کے میچ میں ترکمانستان کے ایمانوف نے کھیل کے 26ویں منٹ میں گول کرکے ا پنی ٹیم کو برتری دلائی تاہم جاپان کے یویا اوساکا نے کھیل کے 56ویں اور 60ویں منٹ میں 2گول داغ کر اپنی ٹیم کا پلڑابھاری کر دیا اور رستوڈون نے 71ویں منٹ میں گول کرکے سکور 3-1سے جاپان کے حق میں کردیا۔ترکمانستان کے اہمت اتائیو نے 79ویں منٹ میں گول کرکے برتری کم کی تاہم میچ جاپان نے 3-2سے جیت لیا۔اسی گروپ کے ایک اور میچ میں ازبکستان نے اومان کو 2-1سے ہرایا۔
ازبکستان کے احمدوف نے 34ویں منٹ میں گول کیا جسے اومان کے محسن صالح نے 72ویں منٹ میں گول کرکے برابر کردیاتاہم ایلڈور عظمت کے 85ویں منٹ میں کئے گئے گول نے ازبکستان کی 2-1سے جیت کنفرم کردی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں