غیر ملکی ریزرو کرنسی 18 ہفتے بعد 400 ارب ڈالر کے پار

ممبئی﴿یو این آئی﴾ ملک میں غیر ملکی کرنسی ذخیرہ میں 18 ہفتے بعد ایک مرتبہ پھر 400 ارب ڈالر کے پار پہنچ گیا ہے ۔ ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداوشمار کے مطابق یکم فروری کو ختم ہفتہ میں غیر ملکی ریزرو کرنسی میں 06ئ2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 24ئ400 ارب ڈالر پر پہنچ گیا۔ اس میں مسلسل دوسرے ہفتہ تیزی دیکھی گئی۔اس سے پہلے 25 جنوری کو ختم ہفتہ میں یہ 50ئ1 ارب ڈالر کے اضافہ کے ساتھ 18ئ398 ارب ڈالر رہا تھا۔ یہ 28 ستمبر 2018 کے بعد پہلا موقع ہے کہ جب غیر ملکی کرنسی ریزرو 400 ارب ڈالر کے پار پہنچا ہے ۔ آر بی آئی کے مطابق یکم فروری کو ختم ہفتہ میں غیر ملکی ریزرو کرنسی میں 28ئ1 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 43ئ373 ارب ڈالر پر پہنچ گیا۔ اس دوران سونے کا ذخیرہ بھی 49ئ76 کروڑ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 69ئ22 ارب ڈالر ہوگیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں