چندرابابو نائیڈو کو انتخابات میں شکست کا خوف: مودی

حیدرآباد﴿یواین آئی ﴾وزیراعظم نریندر مودی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اے پی کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کئی معنوں میں ان سے سینئر ہیں،چندرابابو انحراف ، اپنے سینئرس کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے میں سینئر ہیں جس طرح انہوں نے اپنے خسر کی پیٹھ میں خنجر گھونپا تھا۔وزیراعظم مودی نے ضلع گنٹور میں بی جے پی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چندرابابو ان سے سینئر ہونے کی بات یاددلاتے ہیں لیکن ان کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ وہ ایک انتخابات کے بعد دوسرے کو ہارنے میں سینئر ہیں لیکن میں اس میں ان سے سینئر نہیں ہوں۔چندرابابو جس کو گالی دے رہے ہیں اس کی گود میں بیٹھنے میں سینئر ہیں اوراے پی کے خوابوں کو چور چور کرنے میں سینئر ہیں۔وزیراعظم نے الزام لگایا کہ نام نہاد اتحادی جماعتوں کے اجلاس کیلئے دہلی کے دورہ کیلئے چندرابابو عوامی رقم کا استعمال کرر ہے ہیں انہیں ایک ایک پیسہ کا حساب دینا پڑے گا،مودی جو تلگودیشم کی این ڈی اے سے علیحدگی کے بعد پہلی مرتبہ ریاست کا دورہ کر رہے ہیں نے کہاکہ نائیڈو ریاست میں اپنی مقبولیت سے محروم ہورہے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں