کمبھ میلہ: سخت سکیورٹی کے درمیان شاہی اسنان

پریاگ راج﴿یو این آئی﴾ زبان، ثقافت، روحانیت کے ساتھ گنگا، جمنا اور غیر مرئی سرسوتی کے سنگم، کمبھ میلے میں بسنت پنچمی کے موقع پر تیسرا اور آخری شاہی اسنان انسداد دہشت گردی دستہ ﴿اے ٹی ایس﴾ اور قومی سکیورٹی گارڈ ﴿این ایس جی﴾ سمیت دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے سخت انتظامات کے درمیان علیٰ الصباح حسب روایت شروع ہو گیا۔ علیٰ الصباح سے سنگم کی ریت پر زائرین کا سیلاب امنڈ پڑا۔ ‘ہر ہر گنگے اور گنگا تیرا پانی امرت جھرجھر بہتا جائے ‘ کی خوبصورت دھن دلوں کو آستھا کا اسنان کروا رہی تھی۔زائرین کئ کئی کلومیٹر کا پیدل سفر کرکے تیرتھ راج تروینی گنگا، جمنا اور غیر مرئی سرسوتی کے کنارے پہنچے ۔ زائرین نے سنیچر کی رات سے ہی آستھا کی غوطہ زنی شروع کر دی تھی۔ جیوتشیوں کے مطابق بسنت پنچمی اسنان کی مہورت سنیچر کی صبح 08:55 بجے سے اتوار کی صبح 10 بجے تک ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں