ارون جیٹلی کا ’دی ہندو‘ پر جھوٹ کو زندہ کرنے کا الزام

نئی دہلی﴿ یواین آئی﴾ بھارتیہ جنتا پارٹی ﴿بی جے پی﴾ کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے انگریزی اخبار ’دی ہندو‘میں رافیل سے متعلق رپورٹ کو لے کر اخبار کے سابق ایڈیٹر این رام پر الزام لگایا کہ وہ ایک جھوٹ کوادھورے دستاویز کے سہارے زندہ کرنے اور حکومت پر لوگوں کا اعتماد توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امریکہ سے علاج کراکر واپس لوٹنے کے بعد مسٹر جیٹلی نے اپنے پہلے بلاگ میں لکھاکہ رافیل سودا نہ صرف ہندوستانی فضائیہ کی جنگی صلاحیت کو مضبوط کرتا ہے بلکہ سرکاری خزانے کیلئے ہزاروں کروڑ روپے فراہم کرتا ہے ۔ جب اس کا جھوٹ ڈہہ گیا، تو اس جھوٹ کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے ایک نامکمل دستاویزات پیش کیا گیا۔ اس جھوٹ کے تخلیق کاروں کو لگا کہ اس ادھورے دستاویزات سے وہ عوام کا حکومت پر سے اعتماد ختم کردیں گے۔ مسٹر جیٹلی نے کہا کہ کہ گزشتہ دو ماہ میں بہت سی جعلی مہم دیکھے گئے ہیں۔ ان میں سے ہر ایک مہم ناکام رہی۔ جھوٹ کی عمر لمبی نہیں ہوتی ہے ۔ اسی لئے اپوزیشن ‘مجبورو متضاد’ ایک جھوٹ کے بعد دوسرے جھوٹ پر کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2008-2014 کے درمیان بینکوں میں لوٹ مار کرنے والوں نے الزام لگایا کہ صنعتی قرض معاف کئے گئے ہیں، ایک بھی روپیہ معاف نہیں کیا گیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں