برازیل وینزوئیلا کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا

ماسکو﴿اسپوٹنک﴾ روس نے امید ظاہر کی ہے کہ برازیل وینزوئیلا کے معاملے میں مداخلت نہیں کرے گا۔اتوار کو روس کے سفارتی ڈے کے موقع پر روس کے برازیل میں سفیر سرگئی ایکوپوف نے یہ بات کہی۔ مسٹر ایکوپوف نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ برازیل سفارت کے اپنے اصولوں پر عمل کرتا رہے گا اور دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔ خودمختار ملکوں کے خلاف یکطرفہ یا غیر قانونی پابندیاں لگانے کے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اصولوں پر عمل کرے گا۔ وینزوئیلا کے مسئلہ پر بھی برازیل اپنا یہ اصول جاری رکھے گا۔ برازیل کے لیڈروں کے حالیہ بیان امیدافزا ہیں۔ روسی سفیرنے کہا کہ روس یوروپی یونین کو اپنی صورت حال واضح کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ واضح رہے کہ وینزوئیلا میں چند ہفتہ قبل اپوزیشن لیڈر جوان گوائیدو نے خود کو عبوری صدر اعلان کردیا تھا۔ امریکہ اور کئی دیگر ممالک نے مسٹر گوئیدا کو تسلیم کرلیا ہے ۔ وینزوئیلا میں گزشتہ برس ہوئے صدارتی انتخابات میں نکولس مادورو دوبارہ صدر منتخب ہوئے تھے ۔ اپوزیشن پارٹیوں نے حالانکہ اس انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کئے تھے ۔ روس، چین، میکسیکو، ترکی اور اروگوئے جیسے ممالک نے صدر مادورو کی حمایت کی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں