شہری حقوق کے تحفظ کا مطالبہ  لاہور اور کراچی میں مظاہرے

لاہور /پاکستان میں شہری حقوق کے تحفظ کیلئے آواز اٹھانے والی تنظیموں نے ملک میں ماورائے عدالت ہلاکتوں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف لاہور اور کراچی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرے میں سول سوسائٹی ، طلبا اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ لاہور میں ہونے والے ’شہری تحفظ مارچ‘ میں احتجاجی مظاہرین پہلے پنجاب اسمبلی پہنچے اور مال روڈ پر دھرنا دیا۔ ریلی کے منتظم ایف سی کالج لاہور کے پروفیسر عمار جان نے بتایا کہ ان کا احتجاج ماورائے عدالت ہلاکتوں اور شہریوں کی جبری گمشدگیوں کے خلاف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ’ ہمارا معاشرہ بے حس ہو چکا ہے، مجھے اس بات پر خاموش نہیں رہنا چاہئے کہ کسی دوسرے کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ ہمیں ظلم کے خلاف اپنی ا?واز بلند کرنی چاہئے ا?ج یہ کسی کے ساتھ ہو رہا ہے تو کل ہمارے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔‘ پروفیسر عمار کا یہ بھی کہنا ہے کہ’ ساہیوال میں ایک خاندان کا قتل نہیں ہوا بلکہ اس کے ساتھ ہی ہماری معاشرتی قدروں کا بھی قتل ہوا ہے۔ ‘ انہوںنے کہا کہ ریاستی اداروں میں ہمارے عزیز واقارب بھی منسلک ہیں پم ان اداروں کے خلاف نہیں ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ تمام ادارے ا?ئینی حدود کو عبور نہ کریں اور شہریوں کو تحفظ کا احساس دلائیں۔ ریلی میں شریک پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اگر کسی نے جرم کیا ہے تو اْسے عدالت میں پیش کیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ ’ملک میں عدالتیں موجود ہیں قانون بہت سخت ہے کوئی قصور وار بچ نہیں سکتا لیکن لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔‘

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں