ہارون پریمئر لیگ کرکٹ مقابلوں کیلئے کھلاڑیوں کی بولی 32فرنچائیزنے 16،16 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا

سرینگر/ ہارون پرئمیر لیگ کرکٹ چمپئین شپ میں ٹیموں اور کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے کل شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن کمپلیکس میں تقریب کا اہتمام کیاگیا اس سلسلے میں 1200 کھلاڑیوں کی بولی 32فرانچائیز کیلئے مکمل کی گئی ۔ایک فرانچائز نے 16کھلاڑیوں کے انتخاب کا مجاز تھا ۔ہارون پریمئر لیگ کرکٹ چمپئن شپ اگلے ماہ سے چندہ پورہ کرکٹ گرائونڈ ہارون میں کھیلا جائے گا ۔آرگنائزر وں کے مطابق ایک فرانچیز کیلئے 80 ہزار روپے کی بجٹ مقرر کی گئی ہے ۔جبکہ ایک کھلاڑی کیلئے زیادہ سے زیادہ بولی دس ہزار روپے اورکم سے کم ایک ہزار روپے مقرر کی گئی تھی ۔بولی کی تقریب پرڈاکٹر جی ایم راتھر، ڈاکٹر جاوید اقبال محمد یوسف بٹ اورپیر بلال احمد موجود تھے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں