بلال احمد شیخ نیشنل سکی چمپئین شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب عارف خان اور شبیر وانی عالمی سکینگ چمپئین شپ میں ریاست کی نمایندگی کریں گے

سرینگر /منالی میں منعقدہ نیشنل سینئر سکی چمپئین شپ میں وادی سے تعلق رکھنے والے بلال احمد شیخ نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا انہوں نے یہ تمغہ نئے متعارف کراس سکی مقابلے میں جیت لیا ۔ انہوں نے پہلی بار ان مقابلوں میں حصہ لیکر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا انہیں بہترین کارکردگی کیلئے میڈل ،ٹرافی سند کے علاوہ 15ہزار روپے بھی دیئے گئے ۔پریذیڈنٹ ونٹر گیمز ایسوسی ایشن جموں کشمیر عباس وانی نے بلال شیخ کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے ۔ریاستی کی جونیئر سکی ٹیم جو قومی ٹیم میں شامل ہے روس پہنچ گئی ہے ٹیم نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اوروادی سے تعلق رکھنے والے عارف خان اور شبیر وانی دہلی سے سویڈن کیلئے روانہ ہوگئے ہیں جو وہاںعالمی چمپئین شپ میں نمایندگی کریں گے

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں