امریکہ اور پاکستان کے تعلقات نئے دور میں داخل :قریشی

اسلام آبادâیواین آئیá پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس âایف اے ٹی ایف á کی وجہ سے امریکہ اور پاکستان کے تعلقات تھوڑے تلخ ہو گئے تھے لیکن امریکہ اور طالبان کے درمیان بات چیت میں پاکستانی رول کی وجہ سے اب یہ تعلق نئے دور میں ہیں۔ مسٹر قریشی نے اتوار کو ملتان آرٹس کونسل کے ایک پروگرام میں کہا کہ امریکہ نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کر لیا تھا اور اس کے بعد ہمارے اور ان کے تعلقات اچھے نہیں تھے ۔ لیکن اب امریکہ اور طالبان کے درمیان بات چیت میں پاکستانی کردار اور ہماری کامیاب خارجہ پالیسی سے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔ انہوںنے اس کی وجہ امریکہ اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو بتایا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات نیا موڑ لے رہے ہیں اور دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان بات چیت جاری ہے اور اس کے اچھے نتائج حاصل کرنے کیلئے امید ہے ۔ ’ ڈان‘ نے ان کے حوالہ سے بتایا کہ اگر افغانستان میں امن بحال ہو جاتا ہے تو اس سے نہ صرف پاکستان وسطی ایشیا سے سستی بجلی خرید سکتا ہے بلکہ اس کی معیشت میں بھی بہتری آئے گی اور ملک کی برآمد ات بڑھے گی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں