بہوجن سماج پارٹی،کانگریس سے انتخابی تال میل نہیں کرے گی:مایاوتی

لکھنؤâیواین آئیáبہوجن سماج پارٹی âبی ایس پیáکی صدر اور اترپردیش کی سابق وزیراعلی مایاوتی نے پھر کہا ہے کہ ان کی پارٹی کانگریس سے تال میل کرکے کسی بھی ریاست میں الیکشن نہیں لڑے گی۔ یہاں منگل کو لوسبھا انتخابات کی تیاری اور امیدواروں کے نام طے کرنے کےلئے سبھی ریاستوں کے بی ایس پی سربراہوں اور سینئر عہدے داروں کی میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت میں کانگریس سے انتخابی تال میل یا سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ محترمہ مایاوتی نے میٹنگ میں کہا کہ سماجوادی پارٹی âایس پیáاور بی ایس پی نے اترپردیش کے علاوہ اتراکھنڈ اور مدھیہ پردیش میں بھی آپسی سمجھ بوجھ سے اتحاد کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی ایس پی اور سماجوادی کا اتحاد پوری ایمانداری سے کام کررہا ہے اور تینوں ریاستوں میں اسے بہتر اتحاد کے طورپر مانا جارہا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں