نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو اننگز سے شکست دیکرسریز پر قبضہ کرلیا

ویلنگٹن/ نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو منگل کو یہاں بیسن ریزرو میں بارش سے متاثرہ مقابلے میں اننگز اور 12رنز سے شکست دے کر دوسرا ٹیسٹ اپنے نام کر لیا، اسی کے ساتھ میزبان ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں 2-0کی ناقابل تسخیر برتری بھی حاصل کر لی ہے ۔نیل ویگنر اور ٹرینٹ بولٹ نے بنگلہ دیش کی دوسری اننگز میں پانچ اور چار وکٹ حاصل کئے ۔ بنگلہ دیش کو نیوزی لینڈ سے دوبارہ بلے بازی کرنے کیلئے 221رنز کی ضرورت تھی لیکن وہ 56 اوور کے کھیل میں 209رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بارش سے متاثر میچ میں امپائر نے 15 منٹ کھیل اضافی بھی کروایا لیکن اس کا نتیجہ پر اثر نہیں پڑا۔مہمان ٹیم کی جانب سے محمود اللہ ریاض نے 67رنز اور محمد جیمنی نے 47رنز کی قابل احترام اننگز کھیلی۔ بنگلہ دیش نے اس سے پہلے پانچویں اور آخری دن کھیل کا آغاز تین وکٹ پر 80رنز سے آگے بڑھاتے ہوئے کیا تھا لیکن اپنے گزشتہ اسکور میں 129 رن کا اضافہ ہی کر سکی۔اس سے پہلے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دو دنوں کا کھیل بارش میں مکمل طور پر دھل گیا۔ بنگلہ دیش پہلی اننگز میں 211 رن ہی بنا سکی تھی جبکہ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز کا چھ وکٹ پر 432 رن بنا کر اعلان کر دیا تھا۔راس ٹیلر کو نیوزی لینڈ کی اننگز میں 200 رنز کی ڈبل سنچری کارکردگی کیلئے مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا اور آخری میچ 16 مارچ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں