ڈاکٹر فاروق بھاجپا کےخلاف مشترکہ محاذ کوسبوتاژ کرنا چاہتے ہیں: پی ڈی پی

سرینگرñکے این ایس ñپی ڈی پی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ این سی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ ریاست میں بھاجپا کے خلاف مشترکہ مزاحمت  کا دائرہ تباہ کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔ پارٹی ترجمان نعیم اختر نے بتایا کہ سابق مخلوط حکومت کے ٹوٹ پھوٹ کے بعد محبوبہ مفتی ہی وہ واحد آواز ہے جنہوں نے مسلسل معصوم لوگوں پر کریک ڈائون کرنے، علیحدگی پسندوں پر شکنجہ کسنے، جماعت اسلامی پر پابندی عائد کرنے، میر واعظ عمر فاروق کے خلاف سمن جاری کرنے اور دیگر آئینی بے ضابطگیوں کے خلاف آواز بلند کی تاہم اس کے برعکس ڈاکٹر فاروق عبداللہ جو ریاست کے سینئر سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں، تذبذب میں مبتلا رہے۔ کشمیرنیوز سروس âکے این ایسá کے مطابق پی ڈی پی نے این سی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ موصوف ریاست جموں وکشمیر میں بھاجپا کے خلاف مشترکہ مزاحمت کا دائرہ تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ این سی لیڈر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی طرف سے پی ڈی پی مخالف بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پی ڈی پی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ بھاجپا کی مذموم سازشوں کا مقابلہ کرنے کی خاطر مشترکہ مزاحمت کے دائرہ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھاجپا ریاست جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کو زک پہنچانے کی خاطر کوئی بھی دقیقہ فروگززشت نہیں کرتی لہٰذا ان کی سازشوں کا توڑ کرنے کی خاطر مشترکہ مقابلے کی ضرورت ہے لیکن این سی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ بی جے پی کے خلاف کی جارہی مشترکہ کوششوں کو سبوتاژ کرنے میں مصروف عمل ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں