جب ایک سیٹ پر 480اُمیدواروں نے الیکشن لڑا

نئی دہلیâ یواین آئیá جمہوریت میں انتخاب لڑنے کی آزادی کی وجہ سے آندھرا پردیش کے نلگونڈا لوک سبھا سیٹ پر ایک بار ریکارڈ 480امیدواروں کے انتخابی میدان میں اترنے سے نہ صرف الیکشن کمیشن کےلئے نئی مصیبت پیدا کر دی تھی بلکہ اس میں بہتری کےلئے اس کے بہت سے اقدامات کرنے کیلئے مجبور کیا تھا۔ آندھرا پردیش کے نل گونڈا سیٹ پر âاب تیلنگانہ میں á 1996کے عام انتخابات میں 480امیدواروں کے انتخاب لڑنے کی وجہ سے ووٹنگ کےلئے بیلٹ پیپر کی جگہ’بیلٹ بک‘کا استعمال کرنا پڑا تھا۔ اس الیکشن میں ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کے دھرم بھکشم نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار اندرسین ریڈی کو شکست دی تھی۔مسٹر بھکشم کو کل282904ووٹ اور مسٹر ریڈی کو205579 ووٹ پڑے تھے ۔ کانگریس تیسرے نمبر پر رہی تھی۔ انتخابات میں851118 ووٹ پڑے تھے ۔ اس انتخاب کےلئے کل 537لوگوں نے کاغذات نامزدگی داخل کیا تھا جن میں سے 35کے کاغذات کو مسترد کر دیا گیا تھا جبکہ 22نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے تھے ۔ باقی بچے 480ا  میدواروں میں 60خواتین بھی شامل تھیں۔ ان امیدواروں میں سے 306ایس سی اور 80ایس ٹی کے تھے ۔تین امیدوار قومی جماعتوں کے اور تین رجسٹرڈ پارٹیوں کے تھے ۔باقی آزاد امیدوار تھے ۔انتخاب لڑنے والے کل امیدواروں میں سے 131کو 100سے کم ووٹ ملے تھے جبکہ 161امیدواروں کو 200سے کم ووٹ ملے تھے ۔ اتنا ہی نہیں 70امیدواروں کو 300سے کم ووٹ ڈالے گئے ۔ کل 30امیدوار ایسے تھے جو 1000سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ اس الیکشن میں 477امیدواروں کی ضمانت ضبط ہو گئی تھی۔ اس انتخاب کے بعد کئی بنیاد پر الیکشن لڑنے پر پابندی لگا نے کے بعد ضمانت کی رقم کو بڑھا دی گئی۔ اس الیکشن تک لوک سبھا انتخابات کےلئے عام امیدواروں کو 500روپے اور درج فہرست ذات و قبائل کے امیدوار کو 250روپے ضمانت کی رقم جمع کرنا ہوتی تھی۔پھربعد میں جنرل زمرہ کے امیدواروں کےلئے یہ رقم بڑھا کر 25000روپے اور درج فہرست ذات و قبائل کے امیدواروں کےلئے 12500روپے کر دی گئی۔سال 1996کے انتخابات میں ہی کرناٹک کی بیلگام سیٹ پر 456امیدواروں نے انتخاب لڑا تھا۔ اس الیکشن میں جنتا دل کے کے ایس ہیمپا نے بی جے پی کے بابا گوڑا پاٹل کو شکست دی تھی۔ مسٹر ھیمپا کو224479ووٹ اور مسٹر پاٹل کو 153842ووٹ ملے تھے ۔ کانگریس کے کے پی باساپربھو تیسرے مقام پر رہے تھے ۔ انتخابی میدان میں اترے 151امیدواروں کو 100سے کم ووٹ آئے تھے جبکہ 123امیدواروں کو 200سے کم ووٹ ملے تھے ۔ کل 66امیدواروں کو 300سے کم،28امیدواروں کو 400سے کم اور اتنے ہی امیدواروں کو 500سے کم ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے ۔صرف 30امیدوار 1000سے زیادہ ووٹ لانے میں کامیاب ہوئے تھے ۔اس انتخابات میں بیشتر امیدواروں کی ضمانت ضبط ہو گئی تھی۔اسی الیکشن میں قومی دارالحکومت کے مشرقی دہلی سیٹ سے 122امیدواروں نے انتخاب لڑا تھا جس میں بی جے پی کے بی ایل شرما پریم منتخب ہوئے تھے جبکہ کانگریس کو دوسرا مقام ملا تھا۔اس الیکشن میں 94امیدواروں کو 100سے کم ووٹ ملے تھے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں