قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر کاحل کو ناگزیر ، عالمی قیادت اپنا رول ادا کریں :ملیحہ لودھی، کہا فلسطین اورکشمیر کے عوام انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کررہے ہیں

اقوام متحدہ/قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے پاکستان نے کہا ہے کہ فلسطین اورکشمیر کے عوام انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی تمام قراردادوں پرعملدرآمد کی ضرورت ہے جبکہ عالمی برادری تنازعات کے حل کی بجائے تماشا دیکھ رہی ہے۔سی این آئی مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ فلسطین اورکشمیر کے عوام انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی تمام قراردادوں پرعملدرآمد کی ضرورت ہے جبکہ عالمی برادری تنازعات کے حل کی بجائے تماشا دیکھ رہی ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ امریکی صدرکے فیصلے سے مشرق وسطیٰ میں تناؤبڑھے گا اس لیے امریکا مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق فیصلہ واپس لے۔پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے خطاب میں کہا کہ کشمیراورفلسطین کے عوام انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے شکارہیں۔ان کا کہناتھا کہ افواج کشمیراورفلسطین میں مسلسل ظلم وجبرکررہی ہیں، کشمیراورفلسطین اقوام متحدہ کے چارٹرپرحل طلب مسئلے ہیں، امن کیلئے فوری حل طلب مسائل پرتوجہ دینا ضروری ہے، یہ مسائل اب حل ہونے چاہئیں جب کہ سلامتی کونسل کی تمام قراردادوں پربلاامتیازعملدرآمد کیا جائے۔/جاری صفحہ ۱۱ پر

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں