کانگریس دھندے بازوں کو ٹکٹ دیتی ہے :بھاجپا

نئی دہلیâیو این آئیá بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوک سبھاانتخابات میں کانگریس پر املاک کو غلط طریقہ سے ہڑپنے والے لوگوں کو ٹکٹ دینے کا الزام لگاتے ہوئے سنیچر کوکہا کہ اپوزیشن کے طورپر یہ پارٹی بری طرح ناکام رہی ہے اور اس بار وہ پچھلی بار سے زیادہ بری طرح ہارنے والی ہے ۔ پارٹی ترجمان جی وی ایل نرسنگھ راو نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ کانگریس پارٹی اخلاقیات اور ایمانداری کی بات کرتی ہے جبکہ اس نے فرید آباد سے للت ناگر جیسے شخص کو انتخابات میں ٹکٹ دیا ہے جو راہل گاندھی کنبہ کا نہایت نزدیکی شخص مہیش ناگر کا بھائی ہے ۔ مہیش نگر رابرٹ واڈرا پرینکا اور سونیا گاندھی کا بہت قریبی ہے اور گاندھی کنبہ کے لئے املاک خریدنے ہڑپنے کا کام کرتا ہے ۔ مسٹر راو نے کہاکہ کانگریس اپوزیشن کے طورپر بری طرح ناکام ہوگئی ہے اور عوام کی نظروں میں اس کا اعتماد مسلسل کم ہوتاجارہا ہے جس سے اس میں زبردست مایوسی نظر آرہی ہے ۔س

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں