الیکشن کمیشن مودی کے ہیلی کاپٹر سے برآمدبلیک باکس کی جانچ کرے :کانگریس

نئی دہلیâ یواین آئی á کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر لوک سبھا انتخابات کے دوران بے حساب دولت خرچ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ کرناٹک کے چتردرگ میں ان کے ہیلی کاپٹر سے اتارے گئے کالے باکس کی جانچ ہونی چاہیے ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور ترجمان آنند شرما نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں دعوی کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی دنیا کی سب سے امیر سیاسی پارٹی بن گئی ہے۔ مسٹر مودی اور بی جے پی لوک سبھا انتخابات میں بے حساب پیسہ خرچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہفتہ کو چتردرگ میں مسٹر مودی کے ہیلی کاپٹر سے ایک کالا باکس اتارا گیا اور ایک پرائیوٹ گاڑی میں رکھا گیا جو وزیر اعظم کے قافلے کا حصہ نہیں تھی۔ اس کے بعد یہ گاڑی موقع سے چلی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس معاملے کی جانچ کرنی چاہئے اور پورے ملک کو پتہ ہونا چاہیے کہ وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر میں کیا لایا گیا ہے ۔ یہ ہیلی کاپٹر بحریہ کا تھا اور وزیر اعظم کی خدمت میں تھا۔ مسٹر شرما نے کہاکہ یہ باکس کس کا تھا؟ اس میں کیا تھا اور کہاں چلا گیا؟ اس کی مکمل جانچ ہونی چاہیے ۔ اس باکس کو ایس پی جی کی حفاظت میں لایا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن حکام کو پورا حق ہے کہ وہ انتخابات کے دوران کسی بھی گاڑی کی مکمل طور پر چیکنگ کریں اور تلاشی لیں۔ اس تلا شی سے سے مرکزی وزرائ اور وزیر اعظم بھی مستشنیٰ نہیں ہیں ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں