افغانستان میں فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 9 طالبان جنگجو ہلاک

کابلâاسپوتنکá افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں سلامتی دستے کے ساتھ جھڑپ میں 9 طالبان جنگجو مارے گئے ہیں۔  مقامی سکیورٹی افسر نے اتوار کے روز بتایا کہ جمعہ کی دیر رات جب دہشت گرد ایک حفاظتی چوکی پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے تو سلامتی دستہ کے ساتھ ان کا سامنا ہو گیا۔ خامہ نیوز ایجنسی نے فوجی افسران کے ٹویٹ کے حوالے سے کہا کہ قندھار کے ضلع تختہ پل کے ایک سکیورٹی ناکے پر حملے کے دوران سلامتی دستہ اور طالبان دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئي ۔ افسر نے طالبان کی جانب سے اس چوکی پر قبضے کے دعوے کو بھی غلط ٹھہرایا ہے ۔  فوجی اہلکار نے بتایا کہ سکیورٹی چوکی پر سلامتی دستے کا قبضہ برقرار ہے ۔انہوں نے جھڑپ کے دوران ایک پولیس اہلکار کے مارے جانے کی بھی تصدیق کی۔افغانستان حکومت اور طالبان کے درمیان برسوں سے لڑائی چل رہی ہے ۔ جبکہ حکومت امریکہ کے تعاون سے مہمات کے تحت طالبان ٹھکانوں پر دبش دیتی رہی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں