ترکی سے 3500 شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی

دمشقâاسپوتنکá نئے سال کے آغاز سے اب تک 3500 سے زیادہ شامی پناہ گزیں کسپ چیک پوائنٹ کے راستے ترکی سے وطن واپس لو ٹ چکے ہیں۔ شامی مائیگریشن حکام کے حوالے سے میڈیا رپورٹ میں یہ اطلاع دی گئی ہے ۔ ترک صدر رجب طیب اردوگان نے جنوری میں کہا تھا کہ ترکی نے یوروپی یونین کے ساتھ معاہدے کے تحت 40 لاکھ شامی پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے میں 35 ارب ڈالر خرچ کیا ہے ۔رواں سال کے آغاز سے اب تک شام کے صوبہ لاتکیہ کی سرحد پر واقع کسپ چیک پوائنٹ کے راستے سے 3610 شامی پناہ گزیں ترکی سے وطن واپس لوٹے ہیں۔ شامی رزنامہ الوطن نے ذرائع کے حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ 327 پناہ گزیں ترکی سے وطن واپس لوٹے ہیں، جبکہ روزانہ 20 سے 30 افراد آرہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وطن واپس لوٹنے والے شامی پناہ گزینوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے ۔ شام میں 2011 سے خانہ جنگی چل رہی ہے ، جہاں 2017 میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ âداعشá کے خلاف کا میابی کا اعلان کیا گیا تھا۔ شام میں جنگ بندی کے لئے ترکی ، روس اور ایران ضمانت کار کا رول ادا کررہے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں