امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کی

واشنگٹن 8جون âژنہواá امریکہ کی وزارت خزانہ نے ایران کی پیٹرو کیمیکل صنعت اور اس کے سب سے بڑے ملکیت والے گروپ پر ایران کے اسلامک ریولیشنری گارڈ کور â آر آر جی سی á کو اقتصادی طور پر امداد فراہم کرنے کے الزام پر جمعہ کو پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نئی پابندی کے تحت ایرانی گلف پیٹروکیمیکل انڈسٹریز کمپنی â پی جی پی آئی سی á اور اس کے 39ماتحت پیٹروکیمیکل کمپنیوں اور غیر ملکی فروخت ایجنٹوں کے بڑے نیٹ ورک کو بلیک لسٹ میں رکھا گیا۔وزارت کے مطابق پی جی پی آئی سی اور اس کے ماتحت پیٹروکیمیکل کمپنوں کے گروپ ایران کی کل پیٹروکیمیکل پیداوار کی صلاحیت کا 40فیصد ہے اور ایران کی کل پیٹروکیمیکل برآمدات کے 50فیصد کے لئے ذمہ دار ہے ۔حالیہ ہفتوں میں امریکہ نے ایران کے خلاف پابندیوں اور فوجی وارننگ دے کر دباؤ بڑھایا ۔دوسری طرف ایران کے حکام نے زور دیا ہے کہ ایران امریکہ کے خطرات یا پابندیوں کے دباؤ میں سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں