تھائی لینڈ کو ہراکرہندوستان کو کنگس کپ میں تیسرا مقام

بوری رام/تھائی لینڈ/یو این آئی/ ہندوستان نے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے میزبان تھائی لینڈ کو سنیچر کو 0۔1 سے ہراکر کنگس کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں تیسرا مقام حاصل کرلیا۔ہندوستان کی فتح میں اکلوتا گول انرودھ تھاپا نے 17ویں منٹ میں کیا۔ ہندوستان کی گزشتہ چھ مہینوں میں تھائی لینڈ پر یہ دوسری جیت ہے ۔ ہندوستان نے اس سے پہلے اس سال کے شروع میں تھائی لینڈ کو اے ایف سی ایشین کپ میں شکست سے دوچار کیا تھا۔ہندوستانی کوچ ایگور اسٹی میک نے اس مقابلے میں سب سے تجربہ کار اسٹرائکر سنیل چھیتری سمیت کئی سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا تھا اور میچ میں اترے نوجوان کھلاڑیوں نے اپنے نئے کوچ کے اعتماد کو قائم رکھا۔32 سال کے لمبے وقفہ کے بعد کنگس کپ میں کھیلنے اتری ہندوستانی ٹیم کو اپنے پہلے مقابلے میں کروکاؤ سے 3۔1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس جیت کے ساتھ ہندوستانی ٹیم 7 سے 18 جولائی تک احمدآباد میں ہونے والے ہیرو انٹرکانٹی نینٹل کپ میں نئی انرجی کے ساتھ اترے گی۔کوچ سیٹ میک نے کوراکاؤ کے خلاف اترنے والی اسٹارٹنگ لائن اپ میں آٹھ تبدیلی کئے ۔گول کیپر گرپریت سنگھ سندھو کی جگہ امریندر سنگھ کو اتارا گیا۔ اسٹارٹنگ لائن اپ میں عادل خان، انرودھ تھاپا، ونت رائے ، انرودھ چودھری ، بلونت سنگھ، امرجیت سنگھ اور رینیر فرنانڈیز کو اتارا گیا۔تھاپا نے 17ویں منٹ میں ہی ہندوستان کا پہلا گول داغ کر گھریلو حامیوں کو خاموش کردیا۔ تھاپا نے تھائی لینڈ کے خلاف گزشتہ مقابے میں بھی ہندوستان کی طرف سے گول کیا تھا۔ ہندوستان کو 17ویں منٹ میں فری کک ملی اور عادل نے تھائی باکس کے کنارے گیند کو سنبھالا اور تھاپا کی طرف بڑھا دیا جنہوں نے پھر گول کرنے میں غلطی نہیں کی۔انیرودھ اور عادل کے تال میل نے اس سے پہلے چھٹے منٹ میں ایک شاندار موقع بنایا تھا لیکن عادل کا ہیڈر کراس بار کے اوپر سے نکل گیا۔
ہندوستانی ڈیفنڈر سندیش جھنگن نے تھائی فارورڈ کو مسلسل روکے رکھا۔ ہندوستان نے پہلے ہاف کے اختتام کے وقت اپنی برتری دوگنی کرنے کا موقع گنوایا۔ دوسرے ہاف میں 50ویں منٹ میں فاروق کی شاندار کوشش پوسٹ سے ٹکراگئی۔سیٹ میک نے دوسرے ہاف میں مانویر سنگھ، جیکی چند سنگھ اور عبدل سہال کو اتارا۔تھائی لینڈ نے برابری پر آنے کی بھرپور کوشش کی لیکن گول کیپر امریندر نے کچھ شاندار دفاع کرکے میزبان ٹیم کو کوئی موقع نہیں دیا اور ہندوستان نے ایک گول کے فرق سے مقابلہ جیت کر تیسرا مقام حاصل کرلیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں