آرینز کالج چندی گڈھ میں آرچری کھیلوں کے مقابلہ جات مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے تین سو کھلاڑیوں نے حصہ لیا

سرینگر/آرین گروپ آف کالجز راج پور چندی گڈھ کے تیر ہویں یوم تاسیس پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں آرچری سپورٹس فیڈریشن آف انڈیا کی طرف سے پہلی قومی آرچری اینڈ سی آر پی کراس بو چمیپن شپ کا اہتمام کیاگیا ۔اس موقعے پر ڈی ایس پی راج پور ایس منپریت سنگھ نے تقریب پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے تقریب کی صدارت کے فرایض انجام دئے ۔اس پروگرام کو آغاز روائیتی کیک کاٹنے اور لیمپ روشن کرنے سے ہوا جو ایس منپریت سنگھ کے ہاتھوں انجام دیا گیا ۔ڈائیریکٹر فیڈریشن مسز سویتا جوشی بھی اس موقعے پر موجود تھیں ۔تقریب پر پنجاب ،ہریانہ ،ہماچل ،اتراکھنڈ ،اترپردیش اور جموں کشمیر اور راجستھان سے تعلق رکھنے والے تین سو سے زیادہ کھلاڑیوں نے شمولیت کی ۔ڈی ایس پی ایس منپریت سنگھ نے ان کھلاڑیوں اور ان کے والدین کو مبارکباد دی ہے ۔انہوں نے آرینز اور سپورٹس فیڈریشن کے ان اقدامات کو سراہا جن کے تحت انہوں نے کھیلوں کو بڑھاوا دینے کا بیڑہ اٹھایا ۔ڈاکٹر انشور کٹاریہ نے ان مقابلوں میں حصہ لینے والوں کو مبارکباددی ۔انہوں نے کہا کہ آرینز کی طرف سے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی طرف خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔بعد میں ان کھیلوں کا افتتاح کیاگیا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں