اس سال2 لاکھ ہندوستانی سفر حج پر جائیں گے

ممبئی، 9 جون، یو این آئی  اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ اس سال ملک کے 21 ہوائی اڈوں سے 500 سے زیادہ پروازوں کے ذریعے ریکارڈ دو لاکھ ہندوستانی عازمین کسی سبسڈی کے بغیر سفر حج پر روانہ ہوں گے ۔مسٹر نقوی نے یہاں ممبئی میں حج ہاؤس میں پرائیویٹ ٹور آپریٹروں âپی ٹی اوá کے نمائندوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان عازمین میں ایک لاکھ 40 ہزار افرادہندوستانی حج کمیٹی اور 60 ہزار پرائیویٹ ٹور آپریٹروں کے ذریعے حج پر جائیں گے ۔ پرائیویٹ ٹور آپریٹروں کو بھی 10 ہزار عازمین حج کو حج کمیٹی کے مقرر کردہ پیکیج پر ہی لے جانا ہوگا۔مسٹر نقوی نے کہا کہ اس بار شفافیت اور حج مسافروں کی سہولت کے لیے پرائیویٹ ٹور آپریٹروں کا بھی پورٹل حج ڈاٹ این آئی سی ڈاٹ ان/پی ٹی او âپورٹل فار حج گروپ آرگنائزرسááبنایا گیا ہے جس میں تمام مجاز پی ٹی او کے پیکج وغیرہ کی معلومات دی گئی ہیں۔ اس سال تقریباً 725 پرائیویٹ ٹور آپریٹر عازمین حج کوسفر حج پر لے کر جائیں گے ۔مسٹر نقوی نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں عازمین حج کی حفاظت اور سہولیات شامل ہے اور اس معاملے میں کسی طرح کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ زیادہ تر پرائیویٹ ٹور آپریٹر اچھا کام کر رہے ہیں۔ لیکن اقلیتی امور کی وزارت کو کچھ پرائیویٹ ٹور آپریٹروں کے خلاف سنگین شکایات موصول ہوئی ہیں جن کی بنیاد پر ان کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے ۔ اس سال تین پی ٹی او کو سنگین شکایات کے بعد بلیک لسٹ کیا گیا ہے ۔ گزشتہ برس بھی کئی پرائیویٹ ٹور آپریٹروں کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئی تھیں۔مسٹر نقوی نے کہا کہ اس سال بغیر محرم âمرد رشتہ دارá کے حج پر جانے والی خواتین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ اس سال 2340 خواتین بغیر محرم کے سفر حج پر جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستان سے جانے والے 2 لاکھ عازمین حج میں تقریباً 48 فیصد خواتین شامل ہیں۔ حج کے لئے پروازیں 4 جولائی 2019 سے شروع ہو رہی ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں