ہندوستان اور سری لنکا کا دہشت گردی کےخلاف مرکوز لڑائی لڑنے کا عزم

کولمبو، 9جون  یو این آئی  ہندوستان اور سری لنکا نے اتوار کواتفاق کیا کہ دہشت گردی دونوں ملکوں کے لئے مشترکہ خطرہ ہے جس کے خلاف اجتماعی اور مرکوز کارروائي کی ضرورت ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سری لنکا کے صدر میتر ی پالا سری سینا کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے بعد یہ اظہار خیال کیا۔ مسٹر مودی نے ٹوئیٹ کیا کہ صدر سری سینا اور میں اس بات سے اتفاق کیا کہ دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے ، جس کے خلاف لڑائی کےلئے اجتماعی اور مرکزی کارروائی کی ضرورت ہے ۔ سری لنکا کے ساتھ مشترک ، محفوظ اور درخشاں مستقبل کے تئیں ہندوستان کی عہد بندی کا اعادہ کیا۔ ایک دیگر ٹوئیٹ میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اپنے سری لنکائی ہم منصب رانیل ویکرم سنگھے کے ساتھ نتیجہ خیز گفتگو ہوئی۔ میٹنگ کے دوران مسٹر مودی نے دو طرفہ ترقیاتی شراکت کو مزید مضبوط بنانے کےلئے ہندوستان کی مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے سری لنکا کے اپوزیشن لیڈر مہندا راجپکسے کے ساتھ بھی تفصیلی ملاقات کی ۔ میٹنگ کے بعد اپنی ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں انسداد دہشت گردی، سلامتی اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان نزدیکی تعاون کی ضرورت پر گفتگو ہوئی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں