ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین لندن میں گرفتار

لندن/ 11جون/ متحدہ قومی موومنٹ âایم کیو ایمá کے بانی الطاف حسین کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن کی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ لندن پولیس نے ایم کیو ایم سے متعلق ایک شخص کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے ۔پولیس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ شخص کو کئی تقاریر سے متعلق جاری تحقیقات کے سلسلے میں منگل کو حراست میں لیا گیا ہے۔ بیان میں گرفتار شخص کا نام نہیں بتایا گیا۔ لیکن پاکستانی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار شخص ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین ہی ہیں جو گزشتہ کئی دہائیوں سے خود ساختہ جلاوطنی پر لندن میں مقیم ہیں۔ ایم کیو ایم لندن کے ایک رہنما نے الطاف حسین کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کے بیان کے مطابق مذکورہ شخص کو شمال مغربی لندن کے ایک مقام سے حراست میں لیا گیا ہے اور اس پر جان بوجھ کر اشتعال دلانے یا جرائم میں معاونت کرنے کا شبہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری برطانیہ کے سیریس کرائم ایکٹ مجریہ 2007ئ کی دفعہ 44 کے تحت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار شخص کو جنوبی لندن کے ایک پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے جہاں فی الحال وہ پولیس کی تحویل میں ہی ہے۔ لندن پولیس نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ اس کے اہلکار شمال مغربی لندن کے اس مکان کی تلاشی لے رہے ہیں جہاں سے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس اہلکار اسی علاقے میں واقعی ایک کمرشل عمارت کی بھی تلاشی لے رہے ہیں۔ لندن پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کارروائی کا تعلق ایم کیو ایم سے وابستہ ایک شخص کی اگست 2016ئ میں کی جانے والی تقریر اور اس سے قبل نشر ہونے والے اس کے خطابات کے بارے میں جاری تحقیقات سے ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں