بنگلہ دیش لوٹ کر اپنے کیریئر پر غور کروں گا: مرتضیٰ

لندن/یو این آئی / پاکستان کے ہاتھوں ورلڈ کپ کے آخری میچ میں شکست سے مایوس بنگلہ دیش کے کپتان مشرف مرتضی نے کہا ہے کہ وہ وطن لوٹ کر اپنے کیریئر کے بار ے میں غور کریں گے ۔عالمی کپ میں مسلسل شاندار کارکردگی کرنے والے آل راؤنڈر شکیب الحسن کے لئے مرتضی نے کہا کہ شکیب نے گزشتہ دونوں مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن مڈل آرڈر میں ہمیں شراکت کی ضرورت تھی اور اس میں ہم ناکام رہے ۔ ہم اس پچ پر ہدف کا تعاقب کر سکتے تھے ۔ شکیب نے پورے ٹورنامنٹ میں بیٹنگ اور بولنگ دونوں ہی شعبہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن ہم ان کا ساتھ دے نہیں پائے ۔کپتان نے کہا کہ کچھ اہم میچوں میں ہماری فیلڈنگ اچھی نہیں رہی جس کا خمیازہ ٹیم کو بھگتنا پڑا۔ بولنگ بھی امید کے مطابق نہیں رہی لیکن بیٹنگ میں ہم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ مستفیض الرحمان نے آغاز سے ہی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مستفیض الرحمان گزشتہ دو سال سے اپنی فٹنس مسائل سے دوچار رہے تھے لیکن اس کے باوجود آئر لینڈ کے دورے میں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ واقعی ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں۔ اگرچہ ہم نے ٹورنامنٹ میں اپنی الگ چھاپ چھوڑی اور بہتر طریقے سے اپنی مہم کا اختتام کیا۔ ٹیم نے اپنا 100 فیصد دیا، لیکن کبھی کبھی قسمت کی ضرورت پڑتی ہے جو ہمارے ساتھ نہیں رہی۔ میں وطن لوٹ کر اپنے کیریئر کے بارے میں دوبارہ غور کروں گا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں