افغانستان میں فوجی کارروائی میں 22شد ت پسند ہلاک

کابل ،16جولائی âژنہواáافغانستان کے لوگر صوبہ میں پیر کی رات سلامتی دستوں کی کارروائی کے دوران ایک بچے کی موت ہوگئی اور 22شدت پسند ہلاک ہوگئے۔افغانستان کی وزارت داخلہ نے منگل کے روز یہ اطلاع دی ۔وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا،‘‘ افغان نیشنل پولیس کی اسپیشل آپریشن فورسز نے کل رات لوگرصوبہ کے محمد آغا ضلع کے کمال خیل گاؤں میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی شروع کی تھی جس میں 22طالبان شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔ ’’ انھوں نے کہاکہ طالبان شدت پسندوں کے خلاف فضائی حملے کیے گئے تھے ۔وزارت نے اس بات کی تصدیق کی کہ گاؤں میں ایک گھر پر طالبان کی طرف سے کی گئی زبردست گولہ باری میں ایک بچہ کی موت اور ایک خاتون زخمی ہوگئی ۔مقامی لوگوں نے دعوی کیاکہ کمال خیل گاؤں میں کیے گئے حملہ میں پانچ شہری ہلاک اور 11زخمی ہوگئے ہیں ۔واضح رہے کہ پہلے بھی طالبان شیدت پسندوں کے خلاف کی گئی فوجی کارروائی میں بھی شہریوں کی ہلاکت ہوئی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں