حافظ سعید گرفتار

اسلام آباد، 17جولائی / ممبئی حملے کے ملزم حافظ سعید کوپاکستان کی پنجاب پولیس نے بدھ کو گرفتار کرلیاہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے انسداد دہشت گردی محکمہ âسی ٹی ٹیá نے حافظ سعید کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ گوجرانوالہ کے جارہے تھے ۔ رپورٹوں کے مطابق پاکستان نے یہ کارروائی اپنے ہوائی راستے کو تمام شہریوں کی ٹریفک کےلئے کھول دئے جانے کے اعلان کے ایک دن بعد اور امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کے تحت وزیر اعظم عمران خان کا امریکہ دورہ سے پہلے کی ہے ۔ عمران خاں کی حکومت پر حافظ سعید کے خلاف کارروائی کرنے کے سلسلے میں مالیاتی ایکشن ٹاسک فورس کا زبردست دباؤ تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں