جے کے ایڈیٹرس فور م کی نشست میں سحرش اصغر کی بطور ڈائریکٹر انفارمیشن تعیناتی کاخیر مقدم

سرینگر /جے کے این ایسجے کے ایڈیٹرس فورم کی ایک میٹنگ سرینگر پریس کلب میں کنوینر کی سربراہی میں منعقد ہوئی ۔ بیان کے مطابق میٹنگ تین گھنٹے تک جاری رہی جس دوران فورم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ کے دوران صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر حکومت پر زور دیا گیا۔ میٹنگ میں حکومت کی جانب سے سحرش اصغر کو ڈائریکٹر انفارمیشن تعینات کرنے کا خیر مقدم کیا گیا اور اُمید ظاہر کی گئی کہ نو منتخب ڈائریکٹر صاحبہ صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر بھر پور سعی کرئے گی جبکہ انفارمیشن ڈائریکٹر پر زور دیا گیا کہ اشتہاری پالیسی کو فوری طورپر لاگو کرنے کی خاطر فوری طورپر اقدامات اُٹھائے جانے چاہئے تاکہ چھوٹے اخبارات سے وابستہ مدیران کو ذہنی کوفت سے نجات مل سکے۔ میٹنگ کے دوران یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ فورم کے ارکان عنقریب ہی نو منتخب انفارمیشن ڈائریکٹر ...... سحرش اصغر سے ملاقی ہونگے جس دوران اخبارات سے جڑے صحافیوں کے مسائل کے بارے میں اُنہیں آگاہی فراہم کی جاسکے۔ میٹنگ کے دوران عید الالضحیٰ کے بعد فورم کے الیکشن کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ چناو کو بہ احسن خوبی پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں