یکساں سول کوڈ کا معاملہ لوک سبھا میں اٹھا یا گیا

نئی دہلی، 31جولائی â یواین آئیá ملک میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کےلئے بل لانے کی لوک سبھا میں منگل کو مانگ کی گئی تاکہ کوئی سیاسی پارٹی کسی خاص طبقے کا سیاسی استحصال نہ کر سکے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے نشی کانت دوبے نے وقفہ صفر میں یہ معاملہ اٹھایا اور کہا کہ آئین میں پالیسی ساز عناصر کا التزام ہیں جن کے تحت حکومت مڈے میل جیسی کئی سہولیات کو شہریوں کے مفادات میں نافذ کر سکتی ہے ۔ اس پالیسی کے 44ویں حصے میں کئے گئے التزام کے مطابق ملک میں تمام طبقات کےلئے یکساں سول کوڈ کو لاگو کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب سی آر پی سی اور تعزیرات ہند âآئی پی سیá پورے ملک کےلئے ہے ، تو یکساں سول کوڈ کو سب کےلئے کیوں لاگو نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس کےلئے بل لانا چاہئے تاکہ مخصوص مذہب کی سیاست نہ ہو۔مسٹر دوبے طرف سے اٹھائے گئے مسئلہ پر اپوزیشن کے کئی ارکان نے اس کی مخالفت کی ، کچھ اراکین اپنی سیٹ پر کھڑے ہو کر شور کرتے ہوئے مخالفت کرنے لگے ، لیکن اسی درمیان اسپیکر اوم برلا نے دوسرے رکن کا نام پکار لیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں