اصل انتخابی سروے میں میری مقبولیت کا انکشاف:ٹرمپ

واشنگٹن، 13 ستمبر âاسپوتنکá امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ اصل انتخابی سروے سے پتہ چلا ہے کہ ان کی مہم فلوریڈا، پینسلوانیا اور نیو ہیمپشایر سمیت اہم ریاستوں میں بہتر رہی ہے ۔ وائٹ ہاؤس کی پریس پول رپورٹ کے مطابق مسٹر ٹرمپ نے ہفتے کے روز نیوادہ میں اپنی ریلی سے پہلے صحافیوں سے کہا،‘ہم بہت قریب ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم اوپر ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم بہت اوپر ہیں۔ اصل انتخابی سروے کے مطابق ہم فلوریڈہ، شمالی کیرولینا، پینسلوانیا میں بہت اچھا کر رہے ہیں۔ ہم نیوہیمپس میں واقعی اچھا کر رہے ہیں’۔ مسٹر ٹرمپ نے کسی بھی مخصوص انتخابی سروے کا ذکر نہیں کیا لیکن نیو ہیمپشایر اور شمالی کیرولینا میں حالیہ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ صدر کے عہدے کے امیدوار، مسٹر ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر کے عہدے کے امیدوار جوبائیڈن میں سے کسی کے پاس مضبوط بڑھت نہیں ہے ۔
مسٹر ٹرمپ نے نیوادہ میں اپنے حامیوں سے خطاب کرنے کے دوران کہا کہ مسٹر جوبائیڈین ان کے پروگرام کو کاپی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں اس اشتہار کی مذمت کی جو امریکی صدر کے امریکی فوجیوں کے مبینہ طور پر عدم مساوات کو اجاگر کرتا ہے ۔ غور طلب ہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخاب تین نومبر کو ہونا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں