گنگولی آئی پی ایل تیاریوں سے مطمئن

شارجہ ،15ستمبر (یو این آئی )ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی) کے صدرسورو گنگولی نے متحدہ عرب امارات میں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی تیاریوں پر تسلی کا اظہار کیا ہے۔وہ پیر کے روز متحدہ عرب امارات کے شارجہ اسٹیڈیم پہنچے۔ کورونا کی وجہ سے آئی پی ایل 19 ستمبر سے 10 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونا ہے۔ تمام 60 میچ دبئی (24) ، ابوظبی (20) اور شارجہ (12) میں منعقد ہوں گے۔گنگولی نے شارجہ اسٹیڈیم میں کورونا سے نمٹنے اور جیو سیکیور ماحول میں کھیل کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلنے کے خواہشمند ہیں جہاں سنیل گواسکر اور سچن تندولکر جیسے عظیم کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کی ہے۔حال ہی میں شارجہ اسٹیڈیم میں بڑے پیمانے پر کئی بڑے کام کئے گئے ہیں۔ مصنوعی چھت سازی کے علاوہ رائل سویٹ کو اپ گریڈ کرنے ،کمنٹری باکس اور کورونا سے متعلق قواعد کے مطابق ہاسپٹلٹی باکس تیار کئے گئے ہیں ۔
اس بار ٹورنامنٹ کے ہر 5 ویں دن کھلاڑیوں اور اسپورٹ عملے کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ کل 20 ہزار جانچ ہوں گی۔ اس کے لئے بی سی سی آئی 10 کروڑ روپے خرچ کرے گی۔ بدھ تک 3500 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ آئی پی ایل کا پہلا میچ دفاعی چمپئن ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے مابین 19 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں