عیدگاہ گرائونڈ ایک بار پھر شائقین فٹ بال کی توجہ کا مرکز- چیمپئن شپ کا باضابطہ آغاز ،30ٹیموں کی شرکت

سرینگر؍اپنے نمائندے سے ؍شہر خاص عیدگاہ کا معروف گرائونڈ ایک بار پھر اس وقت فٹ بال شائقین کی توجہ کا مرکزبن گیا جب یہاں ایک نمائشی میچ سے فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا۔ جبکہ ٹورنامنٹ کی شروعات 15ستمبر بروز منگل سے باضابطہ ہوئی۔ چیمپئن شپ میں وادی کی 30ٹیمیںحصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا اہتمام شہر خاص سپوٹس فیٹرنٹی نے NIFFکے اشتراک سے کیا ہے ۔ نمائشی فٹ بال میچ وادی کے سرکردہ کھلاڑیوں غلام احمد کمار اور غلام محمد بٹ کے نام منسوب کیا گیا۔ نمائشی فٹ بال میچ میں معراج الدین وڈو، اشفاق احمد ، دانش فاروق ، فرہان گنائی۔خالد قیوم اور شہناز بشیر نے حصہ لیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں