کورونا وائرس سے ریاستوں میں لاک ڈاؤن کوٹرمپ نے غیر آئینی قرار دیا

 واشنگٹن،16 اکتوبرâاسپوتنکá امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس âکووڈ-19) کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے متعدد گورنرز کی جانب سے نافذ لاک ڈاؤن کو غیر آئینی قرار دیا ہے ۔ ٹرمپ نے یہ بات جمعرات کو ٹاؤن ہال کے اجلاس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا ‘‘حقیقت یہ ہے کہ ہم کورونا وائرس پر قابو پانے میں کامیاب رہے ہیں لیکن جو کام دوسری ریاستوں کے گورنرز کررہے ہیں وہ غیر آئینی ہے ، مجھے یقین ہے کہ وہ سیاسی وجوہ کی بنا پر ایسا کر رہے ہیں۔’’امریکی صدر نے کہا کہ کورونا سے متاثر ہونے کے باوجود ماسک پہننے کے بارے میں ان کی رائے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ وہ اب بھی اس بات پر قائم ہیں کہ آیا لوگ ماسک پہنیں ہیں یا نہیں،یہ لوگوں پرچھوڑ دیا جانا چاہئے ۔ادھر صدارتی انتخابات کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن نے پولیس کے بجٹ میں کٹوتی کی تجویز کوغلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی تعداد زیادہ ہونے سے جرائم میں کمی آئے گی۔مسٹر بائیڈن نے کہا کہ وہ پولیس افسران کے علاوہ ، سماجی کارکنوں اور اقلیتی برادری کے لوگوں کی ایک گروپ تشکیل دیں گے جو مل کر معاشرتی سطح پرسیکورٹی کی ذمہ داری نبھائیں گے ۔عالمی وبا کورونا وائرس کووڈ19 سے بری طرح متاثر امریکہ میں اب تک 79افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 2 اعشاریہ ایک سات لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں