دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 3.89کروڑ سے تجاوز

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی، 16 اکتوبر âیواین آئی á دنیا بھر میں کورونا وائرس â کووڈ (19 سے 3.89 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں اوراس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10.98 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے ۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینڑ برائے سائنس اور انجینئرنگ âسی ایس ایس ایá کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے 38918634 افراد متاثرہو چکے ہیں اور 1098268 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس عالمی وبا سے شدید دوچار امریکہ میں اب تک 217700 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 7979885 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 63371 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور اب متاثرین کی مجموعی تعداد 7370478 ہوگئی ہے ۔ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے مجموعی 804528 ایکٹو کیسز ہیں جبکہ اب تک 6453779 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 51.69 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 1.52 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13.46 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 23350 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ارجنٹینا میں کووڈ 19 سے اب تک 9.49 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور 25342 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس مہلک وائرس سے 3.81 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور 36372 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں اب تک 3.52 لاکھ سے زائد افراد اس وائرس کی زد میں آچکے ہیں اور 9739 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ انڈونیشیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 3.49 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 12268 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فلپائن میں کورونا سے اب تک 3.48 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور 6497 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی میں اس وبا سے 3.42 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9080 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سعودی عرب میں کورونا کے 3.41 لاکھ سے زائد کیسزسامنے آئے ہیں ، جبکہ 5127 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں اب تک 3.21 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 6621 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس سے ایکواڈور میں 12306 ، بلجیم میں 10327 ، کینیڈا میں 9756 ، بولیویا میں 8407 ، نیدرلینڈ میں 6096، سویڈن میں 5910 ، رومانیہ میں 5,674 ، یوکرین میں 5549 ، چین میں 4739 ، گوئٹے مالا میں 3453 ، پولینڈ میں 3,308، ہونڈوراس میں 2552 اور پاناما میں 22529 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں