جوکووچ اور میدودیف کی آسان جیت

لندن، 17نومبر (یو این آئی) عالمی نمبر پر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ اور چوتھی سیڈ روس کے ڈینیل میدودیف نے سیشن کے آخری ٹینس ٹورنامنٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلس میں اپنی مہم کا آغاز پیر کو گروپ ٹوکیو 1970میں آسان جیت کے ساتھ کیا۔چھٹی بار اپنے کیریر میں سال کا اختتام نمبر کے ایک طورپر کرنے جارہے جوکووچ نے ارجنٹینا کے ڈیئگو شواٹزرمین کو مسلسل سیٹوں میں 6-3, 6-2سے شکست دی۔ انہوں نے یہ مقابلہ ایک گھنٹے 18منٹ میں جیتا۔اس ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل بارہواں سال ہے جب جوکووچ نے اپنا پہلا میچ جیتا ہے۔ ان کی آٹھوں سیڈ شواٹزرمین کے خلاف چھ میچوں میں یہ چھٹی جیت ہے۔ 33سالہ جوکووچ کی 2020میں چالیسویں جیت ہے۔جوکووچ کو سال کا اختتام چھٹی بار کرنے کے لئے اتوار کو ٹرافی دیکر اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ جوکووچ سال کا اختتام چھٹی بار کرنے کے امریکہ کے پیٹ سمپراس کے ریکارڈ کی برابری کرچکے ہیں۔میدودیف نے جرمنی کے الیکزنڈر جیریو 6-3, 6-4سے شکست دی۔ میدودیف نے آٹھ دن پہلے جیریو کو پیرس ماسٹرس کے فائنل میں شکست دی تھی اور اب یہاں انہوں نے جیریو کو پھر سے شکست دیکر سیشن کے آخری ٹورنامنٹ میں فاتحانہ شروعات کی۔
 انہوں نے یہ میچ ایک گھنٹے 29 منٹ میں جیتا

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں