سرینگر کے موہت شبیر معروف فٹ بال ٹیم کیرالا بلاسٹر کیلئے منتخب - کئی ٹرائلز کے بعد ان کاانتخاب کیا گیا،والد بھی فٹ بال کے کھیل سے وابستہ

سرینگر؍اپنے نمائندے سے ؍وادی سے تعلق رکھنے والے ابھرتے فٹ بال کھلاڑی موہت شبیر سال 2020-21سیزن میں کیرالا بلاسٹر کیلئے کھیلیں گے ۔ وہ گول کیپر کی حیثیت سے کھیلتے ہیں۔ کیرالا بلاسٹر نے آئندہ سیزن کیلئے جن 30 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے ان میں موہت شبیر بھی شامل ہیں۔وہ ٹرائلز کے سلسلے میں بیرون ریاست گئے تھے۔ اس دوران انہوں نے کئی پریکٹس میچوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جبکہ سلیکٹر بھی ان کی صلاحیتوں کے متعرف ہوئے ۔ موہت شبیر سرینگر میں جموں وکشمیر سپورٹس کونسل کے زیر نگرانی سٹیٹی فٹ بال اکیڈیمی کیلئے کھیلتے ہیں۔ ان کے والد شبیر احمد خان بھی فٹ بال کھیلتے ہیں اور اقبال سپورٹس سے منسلک ہیں۔ موہت شبیر کے انتخاب پر نیشنل ، انٹرنیشنل فٹ بالرس فورم کے چیرمین اور اقبال سپورٹس کے سرپرست بشیر احمد ملک نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موہت بیرون میں اپنے انتخاب کو صحیح ثابت کرتے ہوئے شاندار کھیل کا مظاہر کریں گے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں