’بینگ سیرینا‘ تمام خواتین کو وقف: سیرینا

ممبئی، 17نومبر (یو این آئی) عالمی سابق نمبر ایک ٹینس کھلاڑی اور 23بار کی گرینڈ سلیم فاتح امریکہ کی سیرینا ولیمس نے کہاکہ ان پر بنی اسپورٹس ڈوکیومنٹری ’بینگ سیرینا‘ ان تمام خواتین کو وقف ہے جنہوں نے ماں بننے کے باوجوداپنے پیشوں میں واپسی کی ہے۔’بینگ سیرینا‘ پانچ ایپی سوڈ کی ڈوکیومنٹری ہے جس کاپروڈکشن ایچ بی او نے کیا ہے۔ یہ سیرینا کے پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کو پیش کرنے کے علاوہ زچگی کے تجربات اور پھر میدان پر واپسی کو بیاں کرتی ہے۔ اس کی اسٹریمنگ ہندستان میں 17نومبر سے ڈزنی پلس پر کی جائے گی۔عالمی سابق نمبر ایک کھلاڑی سیرینا نے 23گرینڈ سلیم سنگلس خطاب جیتنے کے علاوہ کل ملاکر 39گرینڈ سلیم خطاب جیتے ہیں۔ انہوں نے چار اولمپک سونے کے میڈل بھی جیتے ہیں۔ زچگی کی چھٹی کے بعد سیرینا نے پھر سے کورٹ پر واپسی کرتے ہوئے 2018اور 2019میں کل ملاکر چار گرینڈ سلیم کے فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔حالانکہ وہ 24واں گرینڈ سلیم خطاب جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں۔
سیرینا نے کہاکہ بینگ سیرینا میرے دل کے بہت قریب ہے۔ اس میں میری زندگی کے کچھ یادگار لمحوں اور چیلنجنگ لمحوں کو بڑی ایمانداری سے پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے بینگ سیرینا ان تمام خواتین کو وقف ہے جو ماں بننے کے بعد واپس اپنے کام پرآئی ہیں۔ میں بہت پر جوش ہوں کہ ہندستان میں میرے شائقین کو میری کہانی دیکھنے کا موقع ملے گا۔
یو این آئی۔ م ع۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں