ہندوستان اقتصادی شرح نمو میں پیچھے،کرونامیں آگے: راہل

نئی دہلی ، 19 نومبر ( یواین آئی) : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی شرح نمو میں ہندوستان ایشیاء میں سب سے پیچھے ہے اور کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے آگے۔مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیاکہ مودی حکومت کا رپورٹ کارڈ :کورونا سے ہونے والی اموات کی شرح کے معاملہ میں سب سے آگے ،جی ڈی پی شرح میں سب سے پیچھے۔انہوں نے کہا کہ 2020 کی شرح نمو میں ایشیا کے 14 ممالک میں ہندوستان منفی 10.3 فیصد کی کمترین سطح پر ہے ، جبکہ بنگلہ دیش میں یہ شرح 3.8 ، میانمارمیں دو، چین میں 1.9 اور ویتنام میں 1.6 فیصد ہے ۔ اسی طرح فلپائن ، تھائی لینڈ ، نیپال ، سری لنکا اور پاکستان جیسے ممالک بھی اقتصادی شرح نمو میں ہندوستان سے آگے ہیں۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ ہندوستان میں ان ممالک کے مقابلہ میں کووڈ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ہمارے ملک میں 11لاکھ کی آبادی میں کووڈ-19سے ہلاکتوں کی تعداد 95 ہے جبکہ فلپائن میں 7 ، نیپال میں 43 ، بنگلہ دیش میں 38 ، پاکستان میں 32 ، سری لنکا اور چین میں تین ، ویتنام میں 0.4 اور بھوٹان میں صفر ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں