محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ انتظا مےہ پر برہم بی جے پی کو چھوڑ کرڈی ڈی سی امیدوار بندکمروں میں قےد

سی این ایس : سرینگر/ سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ نے انتظامیہ پر ڈی ڈی سی چنائومےں امیدواروں کو مہم چلانے سے روکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو چھوڑ کردےگر سےاسی امیدواروں کو سیکورٹی کے نام پر کمروں میں بند کیا جا رہا ہے۔ سی اےن اےس کے مطابقسابق وزےر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر میں ہونے والے ضلعی ترقیاتی کونسل انتخابات کو لے کر مرکز پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن، تیزی سے ڈھونگ کی شکل اختیار کر رہا ہے اور مرکز کے ان دعوؤں کو بھی بے نقاب کر رہا ہے، جن میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ جموں و کشمیر میں حالات پرامن ہیں۔عبداللہ نے ٹویٹ کیاکہ انتخابات تیزی سے ایک ڈھونگ بن رہا ہے اور جموں و کشمیر کی بہتر سلامتی کی صورتحال کے بارے میں مرکز اور ریاست دونوں کے دعوؤں کو بھی بے نقاب کرتا ہے۔انہوںنے انتظامیہ پر بی جے پی کو چھوڑ کر دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات کی مہم چلانے سے روکنے کا الزام عائد کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی امیدواروں کے خلاف کھڑا ہونے والے امیدواروں کو سیکورٹی کے نام پر کمروں میں بند کیا جا رہا ہے اور انہیں آزادانہ طور پر انتخابی مہم چلانے کے لئے درکار سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں